اسرائیل کی ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں کی اطلاعات کے بعد اس کی ٹیموں کو متعدد علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے۔
ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ایران سے فائر کیے گئے میزائلوں کی ایک نئی لہر کا پتہ لگایا ہے۔ ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ تل ابیب کے مشرق میں بنی بریک میں ایک 11 سالہ لڑکی سمیت تین افراد کو طبی امداد دی گئی ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ 11 سالہ لڑکی کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری جانب اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے ایک فیکٹری پر حملہ کیا جو اس کے بقول کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری میں ملوث تھی۔ تاہم ایران کا کہنا ہے کہ جس فیکٹری کا نشانہ بنایا گیا وہاں دوائیں تیار کی جاتی ہیں۔
خلیجی ممالک پر حملے حاری رہے۔ کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایندھن کے ڈپو کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔
سعودی عرب کا کہنا ہے کہ اس نے دو ڈرونز روکے ہیں، بحرین پر بھی حملہ کیا گیا ہے اور قطر کے ساحل کے نزدیک ایک آئل ٹینکر کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
