اسٹاک مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ 4ہزار100 سےزائد پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی جارہی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے،دوران ٹریڈنگ 100 انڈیکس 4 ہزار 238 پوائنٹس گرکر1لاکھ58ہزار860پوائنٹس پرآگیا،
ہنڈرڈ انڈیکس163000،162000،161000، 160000 اور159000کی5حدیں گنوابیٹھی،اسٹاک تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ منفی افواہوں سے فروخت کا دبائو اور سرمایہ کاروں کا اعتماد متاثر ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 98 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
