امریکا نے گرین لینڈ پر قبضے کیلئے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیا ہےکہ گرین لینڈ کا حصول صدر ٹرمپ کی قومی سلامتی کی ترجیحات میں شامل ہے،قطب شمالی کا یہ خطہ ہمارے مخالفین کو روکنے کے لیے ضروری ہے۔
وائٹ ہاؤس کےمطابق صدر اور ان کی ٹیم ہدف کےحصول کیلئے مختلف امکانات پرغورکر رہی ہے،امریکی فوج کا استعمال کمانڈر اِن چیف کے اختیار میں ہمیشہ ایک آپشن رہتا ہے۔
