اطلاعات کے مطابق امریکی فوج ستمبر میں جاپان میں ہونے والی مشترکہ مشقوں کے دوران درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل نظام ‘ٹائفون’ کو جاپان میں تعینات کرنے کا ارادہ رکھتی ہے،جسے ان مشقوں کے بعد ہٹا لیا جائے گا۔
اس حوالے سے ایک سوال کے جواب میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے 29 اگست کی پریس کانفرنس میں کہا کہ چین امریکہ کی جانب سے ایشیائی ممالک میں ٹائفون مڈ رینج میزائل سسٹم کی تعیناتی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے ۔ جاپان میں مڈ رینج میزائل سسٹم کی تعیناتی دیگر ممالک کے جائز سیکیورٹی خدشات کو مزید بڑھائے گی اور علاقائی اسٹریٹجک سلامتی کے لیے بڑا خطرہ بن جائے گی۔ امریکہ اور جاپان کو دوسرے ممالک کی سلامتی کے خدشات کا سنجیدگی سے احترام کرنا چاہیے، "ٹائفون” مڈ رینج میزائل سسٹم کی تعیناتی سے گریز کرنا چاہیے اور عملی اقدامات کے ذریعے علاقائی امن و استحکام میں مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔
