ایران نے کلسٹر وار ہیڈز والے میزائلوں سے اسرائیل پر نیا حملہ کردیا۔
ایران نے میزائل مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کی جانب فائر کئے، اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی میزائل رہائشی علاقوں میں گرے،گاڑیوں اور مکانات کو نقصان پہنچا۔ اسرائیلی دفاعی نظام ایرانی میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا۔
ایران کے پاسداران انقلاب نے امریکا کو وارننگ بھی دی کہ توانائی تنصیبات پر حملہ کیا تو آبنائے ہرمز کو مکمل بند کردیا جائے گا۔
اتوار کو ایران نے اپنی ایٹمی تنصیبات پر حملوں کے جواب میں ا سرائیل کے ایٹمی مرکز ڈیمونا اور عراد پر میزائل حملے کئے تھے، اسرائیل نے ان حملوں میں آج 180افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ اسرائیلی میڈیا گزشتہ روز 6 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرچکا ہے۔
