بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔
کُل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر وادی میں مکمل ہڑتال ہے اور یوم سیاہ منایا جارہا ہے۔
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بھاری نفری کے باوجود وادی میں یوم آزادی پاکستان پر مبارکباد دی گئی۔
اس کے علاوہ یوم تشکر کے پوسٹر، پاکستانی پرچم، قائداعظم، علامہ اقبال ، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصاویر آویزاں کی گئیں جب کہ پوسٹرز پر آپریشن بنیان مرصوص کی عبارت بھی موجود تھی۔
