اسلام آباد، پاکستان — ترک یونیورسٹی فیئر 2026 اسلام آباد اور لاہور میں منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد پاکستان کے طلبہ اور تعلیمی اداروں کو ترکیہ میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع سے آگاہ کرنا ہے۔
یہ میلہ 30 مارچ 2026 کو Marriott Hotel Islamabad میں منعقد ہوگا، جبکہ اس کا دوسرا سیشن 01 اپریل 2026 کو Nishat Hotel Lahore میں ہوگا۔ اس موقع پر طلبہ، اساتذہ اور تعلیمی اداروں کے نمائندوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
یہ ایونٹ Maarif ایجنسی کے زیر اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے، جسے Turkish Maarif Foundation اور Ministry of Trade of the Republic of Türkiye کی معاونت حاصل ہے۔ منتظمین کے مطابق ترکیہ کی تقریباً 20 جامعات اس میلے میں شرکت کریں گی۔
یہ میلہ نہ صرف طلبہ کو براہِ راست معلومات فراہم کرے گا بلکہ پاکستانی اور ترک تعلیمی اداروں کے درمیان روابط کو بھی فروغ دے گا۔ اس ضمن میں باقاعدہ سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں طلبہ کے تبادلے، تعلیمی اشتراک اور مشترکہ منصوبوں پر گفتگو کی جائے گی۔
ترک یونیورسٹی فیئر کے گزشتہ ایڈیشنز میں طلبہ اور اساتذہ کی بھرپور شرکت دیکھنے میں آئی، جو ترکیہ میں اعلیٰ تعلیم کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتی ہے۔ منتظمین کے مطابق اس سال کا ایڈیشن اس دلچسپی کو مزید وسعت دینے کے ساتھ ساتھ ادارہ جاتی تعاون کو بھی فروغ دے گا۔
ترکیہ عالمی سطح پر اعلیٰ تعلیم کے لیے ایک اہم مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے، جہاں متنوع تعلیمی پرووگرامز، بین الاقوامی معیار کی جامعات اور نسبتاً آسان تعلیمی نظام دستیاب ہے۔ دوستانہ تعلیمی ماحول، ثقافتی تنوع اور اسکالرشپس کے وسیع مواقع کے باعث ترکیہ دنیا بھر کے طلبہ کے لیے ایک پرکشش انتخاب بن چکا ہے۔ اس وقت ترکیہ میں 180 سے زائد ممالک کے 3 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ بین الاقوامی طلبہ زیرِ تعلیم ہیں۔
اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً
اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً.
Previous Articleمیاں محمد کاشف اشفاق خدمت، قیادت اور اعزاز کا روشن سفر
Related Posts
اہم روابط
