پشاور : وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت، وزیراعلی سہیل افریدی کی قیادت میں، چین کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کے فروغ کے لئے پرعزم ہے۔ چاہے وہ انفراسٹرکچر، تعلیم، ٹیکنالوجی، یا صنعتی ترقی کے شعبے ہوں، ہم چین کے تجربات اور وسائل سے استفادہ کرتے ہوئے خیبر پختون خوا کی ترقی میں نیا رنگ ڈال رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں قائم چینی ثقافتی مرکز چائنہ ونڈو کے دورے اور ڈیجیٹل میڈیا کورس مکمل کرنے والے طلباء میں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے کیا۔شفیع جان کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کی مثالیں دنیا بھر میں دی جاتی ہیں اور اس کی بنیادی وجہ دونوں ملکوں کا ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔چین نے ہمیشہ پاکستان کی معاشی و اقتصادی حالے بہتر بنانے کے لئے مثبت اقدامات کئے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ خیبر پختون خوا میں معاشی سرگرمیان فروغ پائیں۔شفیع جان نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کی ترقیاتی پالیسیوں اور گڈ گورننس کے اقدامات، خاص طور پر وزیراعلی سہیل افریدی کی قیادت میں، عوام کے لئے بہتر سہولیات، روزگار کے مواقع، اور جدید تعلیم کی فراہمی میں نمایاں ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ نوجوانوں کی تعلیم اور مہارت کے فروغ کے ذریعے ہی ہم خیبر پختون خوا کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔
شفیع جان نے چائنہ ونڈو کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ادارے نے پاک چین دوستی کے فروغ اور ثقافتی روابط کو مضبوط کرنے میں بے حد قابل قدر خدمات انجام دی ہیں۔ یہ مرکز نہ صرف چین کی ثقافت، تاریخ اور جدید ترقی کو یہاں متعارف کروا رہا ہے بلکہ پاک چین دوستی میں ایک انتہائی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی نے ڈیجیٹل میڈیا کورس مکمل کرنے والے طلبا و طالبات میں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ موجودہ دور میں ڈیجیٹل میڈیا کی افادیت کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے یہ نہ نوجوانوں کی مہارت اور محنت کا اعتراف ہے بلکہ ہمارے لئے یہ اعزاز بھی ہے کہ ہم نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، میڈیا اور انفارمیشن کے شعبے میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ ڈیجیٹل میڈیا کی مہارت آپ کو نہ صرف ملکی بلکہ عالمی سطح پر اپنی شناخت بنانے کا موقع فراہم کرے گی۔
قبل ازیں وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے طلباء و طالبات میں قومی کمیشن برائے ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کی جانب سے اسناد تقسیم کیں
اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً
اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً.
Related Posts
اہم روابط
