رمیک بائیف نے یکم جنوری سے باقاعدہ طور پر شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ نئے سال کے کام کے بارے میں، سیکرٹری جنرل یرمیک بائیف نے کہا کہ وہ 2024-2025 کے لیے چین کی شنگھائی تعاون تنظیم کی چیرمین شپ کے کاموں کی مکمل حمایت کریں گے، اور تنظیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ چین نے شنگھائی تعاون تنظیم کی چیرمین شپ کے دوران” پائیدار ترقی کا سال” کے عنوان سے ایک بہت ہی عملی موضوع کا تعین کیا ہے ۔ چیرمین ملک کے طور پر، چین نے اس سال کے اہم ترین ایونٹ، شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی سربراہی کونسل کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، جو اس سال چین میں منعقد ہوگی۔ اس اجلاس میں سلسلہ وار اہم فیصلوں اور دستاویزات کو منظور کیا جائے گا، جن میں کچھ اہم سیاسی دستاویزات بھی شامل ہیں، جیسے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اعلامیہ۔انہوں نے مزید کہا کہ 2017 سے اب تک، 7 سال سے زیادہ عرصے میں، شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی تعداد 6 سے بڑھ کر 10 ہو گئی ہے۔ دنیا کے زیادہ سے زیادہ ممالک شنگھائی تعاون تنظیم کی تعمیری، پرامن، اور عملی نوعیت کو دیکھ رہے ہیں، اور ساتھ ہی اس کے اثر و رسوخ اور اختیار میں اضافہ بھی دیکھ رہے ہیں۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹریٹ کے تمام عملے کی طرف سے چینی نئے سال منانے والے دوستوں کو صحت مند، خوشگوار، اور اپنے خاندان کے ساتھ خوبصورت وقت گزارنے کی خواہش کرتا ہوں۔
