لاہور : سنٹرم ایئر نے لاہور میں ایک اہم تقریب کا انعقاد کر کے پاکستان می اپنی موجودگی مزید مستحکم کر لی، جس میں ملک بھر سے تقریباً 200 نمایاں ٹورازم پروفیشنلز نے شرکت کی۔ اس تقریب میں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سفر کی بڑھتی ہوئی طلب کو اجاگر کیا گیا اور خطے میں رابطوں کو فروغ دینے کے لیے ایئرلائن کے عزم کو نمایاں کیا گیا۔
تقریب کے دوران لاہور سے تاشقند کے لیے نئی پرواز کے آغاز کا بھی اعلان کیا گیا، جس کی افتتاحی پرواز 21 اپریل 2026 کو شیڈول ہے۔ یہ پرواز ہفتے میں دو بار، منگل اور جمعہ کے روز آپریٹ کرے گی، جس کے ذریعے لاہور سے تاشقند تک آسان اور ہموار سفری سہولت کے ساتھ ساتھ سنٹرم ایئر کے بڑھتے ہوئے بین الاقوامی نیٹ ورک تک رسائی بھی ممکن ہوگی۔
تقریب میں سنٹرم ایئر کے نمائندگان نے تاشقند کو ایک اہم علاقائی حب کے طور پر پیش کرنے کے وژن کا اظہار کیا، جس کے ذریعے وسطی ایشیا اور دیگر خطوں کے ساتھ سفر، تجارت اور سیاحت کو فروغ دیا جا سکے۔ اس موقع پر پاکستانی شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ مارکیٹنگ اور نیٹ ورک کی توسیع جیسے ممکنہ تعاون کے مواقع پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔
تقریب میں صنعت سے وابستہ افراد کی بھرپور شرکت دیکھنے میں آئی، جبکہ مثبت اور تعمیری تبادلہ خیال نے دوطرفہ سیاحت اور ہوا بازی کے شعبوں میں نمایاں ترقی کے امکانات کی نشاندہی کی۔
سنٹرم ایئر نے تمام شراکت داروں کا اعتماد اور شرکت پر شکریہ ادا کیا، جبکہ تقریب کے انعقاد میں تعاون پر گیریز گروپ کے لیے خصوصی طور پر اظہار تشکر کیا گیا
