اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت شروع ہو گئی۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی سات رکنی آئینی بنچ کیس کی سماعت کررہا ہے، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی بنچ میں شامل ہیں، جسٹس مسرت ہلالی ،جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بنچ کا حصہ ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل عذیر بھنڈاری کے دلائل جاری ہیں جبکہ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث ، ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ مجرم ارزم جاوید کے وکیل سلمان اکرم راجہ اور سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کے وکیل دلائل مکمل کر چکے ہیں۔
