اسلام آباد:سی پیک کے سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر ومشیر انرجی چائنہ پاکستان ڈاکٹر حسان داؤد بٹ کو توانائی کے شعبے میں بہترین بین الاقوامی مشیر ایوارڈ 2024 سے نوازا گیا ہے۔ہفتہ کو انرجی چائنہ پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کے توانائی کے شعبے کی ایک نمایاں ریاستی ملکیتی کمپنی اور پاکستان میں سب سے بڑے سرمایہ کاروں سے ایک کی جانب سے ان کو "بہترین بین الاقوامی مشیر ایوارڈ 2024″سے نوازا گیا ہے۔
رواں سال توجہ قابل تجدید توانائی، ٹرانسمیشن، پانی کے انتظام سمیت مختلف شعبوں پر ترقی پر مرکوز ہے۔سی پیک کے تحت قابل تجدید توانائی کے منصوبے پاکستان میں پائیدار ترقی اور توانائی کے شعبے میں خودکفالت کے حصول میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ منصوبے ماحول دوست توانائی کے ذرائع کو فروغ دے کر ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔
