10 فروری کی صبح، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے بیجنگ میں متعدد علاقوں کا دورہ کیا ۔ انہوں نے شین جیئے کھو ضلع میں قائم بزرگ افراد کے لیے مختص کینٹین اور ان کے اپارٹمنٹس کا دورہ کیا اور لونگ فو شی کمیونٹی جاتے ہوئے مقامی لوگوں اور بزرگوں کے لیے مختلف خدمات کی فراہمی ، جشن بہار کے تہوار کے لیے مارکیٹ کی فراہمی ، اور مقامی خصوصیات کے حامل علاقوں کی تعمیر کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔اس موقع پر انہوں نے نچلی سطح کے کارکنوں اور عوام کو تہوار کی مبارکباد دی۔
