چینگدو سے میان یانگ کا سفر نصف گھنٹے میں مکمل صدر مملکت کو ٹرین کے آپریشن، سروس اور سیفٹی سسٹمز پر بریفنگ دی گئی چین کے پاس دنیا کا سب سے بڑا ہائی اسپیڈ ریل نیٹ ورک، 45 ہزار کلومیٹر ٹریک اور سالانہ دو ارب سے زائد مسافر
چین کی ٹرینیں 350 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار سے چلتی ہیں .چین نے ایک معیاری اور یکساں نیٹ ورک قائم کیا جو جدید کنیکٹیویٹی کی مثال ہے .صدر زرداری نے آلودگی سے پاک الیکٹرک ٹرین اور زلزلہ وارننگ سسٹم کو انجینئرنگ کا شاہکار قرار دیا
صدر کا کہنا تھا چین کی جدت پسندی پاکستان سمیت دیگر ملکوں کے لئے سبق آموز ہے پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی، چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی صدر کے ہمراہ تھے چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ پورے دورے میں صدر مملکت کے ہمراہ ہیں .میان یانگ پہنچنے پر نائب میئر وُو ہاؤ نے صدر مملکت کا استقبال کیا
