کاشغرـ۔19ستمبر :صدر مملکت آصف علی زرداری کاشغر پہنچ گئے، کاشغر کے پارٹی سیکرٹری نی ژوانگ نے صدر مملکت کا پرتپاک استقبال کیا۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری ارومچی سے کاشغر پہنچ گئے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کا کاشغر لیننگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھرپور استقبال کیا گیا۔ کاشغر کے پارٹی سیکرٹری نی ژوانگ نے صدر مملکت آصف علی زرداری کا استقبال کیا۔
