ارومچی ۔17ستمبر:صدر مملکت آصف علی زرداری چین کے دورہ کے دوران اُرومچی پہنچ گئے، ارومچی پہنچنے پر سنکیانگ کے گورنر ارکن تونیاز، نائب گورنر چن ویجون اور پاکستان میں چینی سفیر جیانگ زیدونگ نے صدر مملکت کا پرتپاک استقبال کیا۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق گورنر ایرکن تونیا ز نے اصرار کیا کہ وہ صدر کو خود سٹیٹ گیسٹ ہاؤس تک چھوڑ کر آئیں گے، گورنر صدر کی گاڑی میں ساتھ بیٹھ کر سٹیٹ گیسٹ ہاؤس گئے،صدر مملکت آصف علی زرداری کے دورۂ اُرومچی سے پاک چین علاقائی تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔
