متعدد ممالک کی شخصیات نے چینی عوام کوگھوڑے سے منسوب چینی نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔
مائیکرونیشیا کی وفاقی ریاستوں کے صدر ویسلے سمینا نے کہا کہ جشن بہار کے موقع پر، وہ مائیکرونیشیا کی وفاقی ریاستوں کے عوام اور حکومت کی جانب سے، چینی صدر شی جن پھنگ، عوامی جمہوریہ چین کی حکومت اور عوام کو دلی خیرسگالی اور نئے سال کی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے وزیر زراعت جان اسٹین ہیسن نے کہا کہ یہ ہمارے چینی دوستوں کے لیے یہ ایک نہایت مبارک وقت ہے۔ہم اپنے چینی دوستوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہیں۔ انڈونیشیا کی نائب وزیر برائے تخلیقی معیشت لی آئی ینگ نے نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وہ دل سے چاہتی ہیں کہ سب لوگ خوش رہیں اور نئے سال کو مسرت کے ساتھ منائیں۔اقوام متحدہ میں سلووینیا کے مستقل نمائندے سیموئیل زیبوگر نے کہا کہ انسانیت کو مزید امن، سکون اور ترقی کی ضرورت ہے۔ ہم نے ان شعبوں میں چین کو مسلسل اہم کردار ادا کرتے دیکھا ہے۔ میں چین اور چینی عوام کو نئے سال کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انڈونیشیا ٹیلی ویژن کے پروگرام اور نیوز ڈائریکٹر عارف نے کہا کہ انڈونیشیا کے عوام بہت عرصے سے چینی نئے سال کا جشن مناتے آ رہے ہیں، اور وہ چینی عوام کے ساتھ مل کر نئے سال کو منانے پر خوشی محسوس کرتے ہیں۔ساؤ پالو سے برازیلی وائلن نواز الیجینڈرو الڈانا نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ دنیا بھر میں موجود تمام چینیوں اور چینی ثقافت سے محبت کرنے والوں کو جشن بہار کی دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔
