سی پی سی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے 23 مارچ کو بیجنگ میں لینکانگ۔میکونگ تعاون کے پہلے سربراہی اجلاس کے انعقاد کی دسویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ استقبالیہ تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
وانگ ای نے کہا کہ گزشتہ دس برسوں کے دوران لینکانگ۔میکونگ تعاون کی تیز رفتار ترقی کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اس میں ہمیشہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستی اور مشترکہ مستقبل کے تصور کو برقرار رکھا گیا، ترقی پر توجہ مرکوز رکھی گئی اور عوام کے مفاد کو ترجیح دی گئی، نیز جدت پر مبنی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے عملی اقدامات کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ مرحلے میں تزویراتی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور مشترکہ طور پر لینکانگ۔میکونگ تعاون کا "ورژن 2.0” تشکیل دیا جائے گا تاکہ عالمی طرز حکمرانی کے لیے ایک مثالی نمونہ قائم کیا جا سکے۔ چین میکونگ دریا سے وابستہ پانچ ممالک کے ساتھ مل کر تعاون کے ایک نئے "سنہری عشرے” کا آغاز کرے گا اور امن، استحکام، خوشحالی، خوبصورتی اور دوستی پر مبنی علاقائی شراکت داری کو فروغ دے گا۔
اس موقع پر "لینکانگ۔میکونگ ممالک کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل: مشترکہ وژن اور عملی راستہ” اور "آئندہ دس برسوں کے لیے علاقائی رابطہ کاری، مشترکہ ترقی اور گہری شمولیت کا جامع منصوبہ” بھی جاری کیا گیا۔
