امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وینزویلا کی عبوری اتھارٹی 30 سے 50 ملین بیرل تیل امریکا کو دے گی۔ تیل مارکیٹ میں فروخٹ ہوگا۔ آمدنی امریکا کے کنٹرول میں ہوگی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے انرجی سیکرٹری کرس رائٹ کومنصوبے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کردی۔ کہا تیل شپس کےذریعےہماری بندرگاہوں تک لایا جائے گا، وینزویلا کے ساتھ امریکی مفادات کا خیال رکھا جائےگا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گرگئیں۔ برطانوی کروڈ آئل 1.7فیصد کمی سے60.70ڈالر جبکہ ڈبلیوٹی آئی کروڈ آئل میں 2 فیصد کمی،57.13ڈالر کا ہوگیا۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہمیں ہتھیاروں کی تیاری میں مزید تیز لانی ہوگی، جہاز اور ہیلی کاپٹرز کی تیاری میں کئی سال لگتے ہیں، بھارت 68 اپاچی ہیلی کاپٹرز کے آرڈر دے رہا ہے، بھارت کو اپاچی ہیلی کاپٹرزکیلئے 5سال انتظارکرنا پڑا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہماری فوج دنیا کی طاقتور ترین فوج ہے، دنیا کی کوئی فوج ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتی، مادوروکے جانے کے بعد وینزویلا کے عوام خوش ہیں، صدر وینزویلا نکولس مادورو ایک ظالم شخص ہیں، صدر وینزویلا مادورو لاکھوں افراد کے قتل میں ملوث ہیں۔
