کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 83 ہزار 834 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
تاہم ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج اچانک مثبت سے منفی زون میں چلی گئی اور انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 3373 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 82 ہزار 408 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
