پشاور بشپ ارنسٹ جیکب نے کہا ہے کہ کرسمس حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت کا مقدس دن ہے، جو محبت، امن، قربانی اور انسانیت کی خدمت کا پیغام دیتا ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ایک مہذب اور مضبوط معاشرہ وہی ہوتا ہے جہاں ایک دوسرے کے جذبات، عقائد اور خوشیوں کا احترام کیا جائے۔ آج کی یہ تقریب اس بات کی خوبصورت مثال ہے کہ خیبر پختون خوا میں تمام مذاہب اور برادریاں باہمی احترام اور بھائی چارے کے ساتھ رہ رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں قائم چینی ثقافتی مرکز چائنہ ونڈو کے زیراہتمام منعقدہ کرسمس تقریب سے خطاب میں کیا۔مذہبی راہنما علامہ محمد شعیب، ماہر تعلیم ڈاکٹر سرفراز خان، بزنس مین امتیاز احمد ، معروف ادیبہ اور شاعری کلثوم زیب اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کی بری تعداد نے تقریب میں شرکت کی اس موقع پر کرسمس کا کیک بھی کاٹا گیا۔بشپ ارنسٹ جیکب نے کہا کہ کرسمسم کی تقریب بلاشبہ ایک تہوار کی تقریب ہے جسے مسیحی برادری جوش و خروش کے ساتھ مناتی ہے اور اس موقع پر خوشی کی گیت گائے جاتے ہیں جبکہ سانتا کلاز بچوں کو تحفے تحائف دیتا ہے ۔ان تقریبات کا مقصد محض حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کی ولادت کی خوشی منانا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مسیحی برادری کی جانب سے صوبائی حکومت کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جو اقلیتی برادریوں کے حقوق، تحفظ اور خوشیوں میں ان کی شراکت کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے۔ مذہبی راہنما ،مجاہد اسلام اور سفیر امن علامہ محمد شعیب نے کہا کہ اقلیتیں ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ان کی ترقی، خوشحالی اور باوقار زندگی ہمارے اجتماعی استحکام کے لئے ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کو برابری کے حقوق حاصل ہیں اور نہ صرف وفاقی بلکہ صوبائی حکومتیں اقلیتی برادری کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کر رہی ہیں کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ وطن عزیز پاکستان کے قیام میں بھی اقلیتوں کا کردار ناقابل فراموش ہے۔یہی وجہ ہے کہ ملک بھر میں اپ کے تہوار جوش و خروش کے ساتھ منائے جاتے ہیں ۔علامہ محمد شعیب نے مسیحی برادریوں کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لئے چائنہ ونڈ وکے منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا۔ممتاز ادیبہ شاعرہ اور دانشور کلثوم زیب کا کہنا تھا کہ کرسمس ہمیں ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے کا موقع فراہم کرتی ہے جس طرح اقلیتیں مسلمانوں کی تہواروں میں شریک ہوتے ہیں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم بھی ان کی خوشیوں میں شریک ہوں۔انہوں نے مذہبی رواداری کے قیام کو معاشرے کی بہتری کے لئے انتہائی اہم قرار دیا۔ ماہر تعلیم ڈاکٹر سرفراز خان اور تاجر راہنما امتیاز احمد کا کہنا تھا کہ اقلیتوں نے پاکستان کی بقاء اور سالمیت کے لئے ہمیشہ لائق ستائش خدمات انجام دی ہیں اور انہیں یقین ہے کہ مستقبل میں بھی اقلیتیں بھی ہمارے شانہ بشانہ ملک و قوم کی ترقی و خوش حالی میں اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔انہوں نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک دی اور یقین ظاہر کیا کہ کرسمس کا یہ پیغامِ محبت، امن اور بھائی چارہ ہمارے پورے معاشرے میں پھیلتا رہے گا۔مقررین کا کہنا تھا کہ چائنہ ونڈو نہ صرف چین اور پاکستان کے درمیان دوستی، ثقافتی ہم آہنگی اور باہمی احترام کی علامت ہے بلکہ یہ ادارہ مختلف مذاہب، ثقافتوں اور برادریوں کے درمیان مکالمے، رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ایسے ادارے ہمارے معاشرے کو جوڑنے اور مثبت پیغام عام کرنے کا ذریعہ بنتے ہیں۔بردازاں کرسمس کا کیک کاٹا گیا اور خوشی کے گیت گائے گئے۔ سانتا کلاز نے بچون میں تحائق تسیم کئ
