بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔
چین میں گرمجوشی سے استقبال کرنے پر روسی صدر پیوٹن نے چینی صدر کا شکریہ ادا کیا اور صدر شی کو ’عزیز دوست‘ کہہ کر مخاطب کیا۔
پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس، چین تعلقات اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں اور دونوں ممالک کی قریبی شراکت داری اسٹریٹیجک نوعیت کی ہے۔
روسی صدر نے مزید کہا کہ چین اور روس کا دوسری جنگ عظیم کی سالگرہ ایک ساتھ منانے کا فیصلہ خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔
پیوٹن سے ملاقات میں صدر شی کا کہنا تھا کہ چین اور روس کے تعلقات بڑے ممالک کے درمیان تعلقات کی ایک مثال ہیں جو ہمسائیگی کی دوستی، جامع اسٹریٹیجک ہم آہنگی اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون پر مشتمل ہیں۔
دوسری جانب چینی میڈیا کا بتانا ہے کہ پیوٹن کل فوجی پریڈ میں بھی شریک ہوں گے جس میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن سمیت دیگر کئی عالمی رہنما بھی شریک ہوں گا۔
