معروف بزنس مین عارف حبیب کا کہنا ہے کہ پی آئی اے میں سب سے بڑا شیئر ہولڈر اب فوجی فرٹیلائزر ہے، فوجی فرٹیلائزر پی آئی اے میں 33.9 فیصد کی حصہ دار ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پی آئی اے کی نجکاری کے جشن پر تقریب سے خطاب میں عارف حبیب نے کہا کہ عارف حبیب اور فاطمہ گروپ پی آئی اے میں مل کر 34 فیصدکا حصہ دار ہے جبکہ فوجی فرٹیلائزر پی آئی اے میں 33.9 فیصد کی حصہ دار ہے۔
عارف حبیب نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہمیں بلایا، فیلڈ مارشل عاصم منیرکہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پی آئی اے پاکستانی گروپ خریدے، میں نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں تو پھر فوجی گروپ بھی اس نیک کام میں شامل ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم پی آئی اے میں 20 نئے جہاز شامل کرنے کیلئے ایئر بس اور بوئنگ کمپنی سے مذاکرات کر رہے ہیں، ایئر بس اور بوئنگ دونوں نے ہمیں 10 سال پرانے جہاز جلدی دینے کا کہا ہے۔
