پشاور میں قائم چینی ثقافتی مرکز چائنہ ونڈو کے زیر اہتمام عوامی جمہوریہ چین کا واں قومی دن دن انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب میں اعلی سول و سرکاری حکام، صوبائی وزرائ، اراکین سینٹ، قومی و صوبائی اسمبلی اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شیراز ایرینا میں منعقد ہونے والی رنگا رنگ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور دونوں ملکوں کے قومی ترانوں سے ہوا۔ا س موقع پر تقریب سے خطاب میں مہمان خصوصی چیف سیکرٹری خیبر پختون خوا شہاب علی شاہ نے کہا کہ یہ دن نہ صرف ہمارے چینی بھائیوں اور بہنوں کے لیے بے حد اہمیت رکھتا ہے بلکہ ہمارے لئے پاکستان میں بھی اتنا ہی قابلِ فخر ہے کیونکہ یہ ایک عظیم قوم کی قوت، اتحاد، اور استقامت کی علامت ہے جو بصیرت افروز قیادت کے تحت شاندار کامیابیوں کے ساتھ ابھری ہے۔ آج ہم صرف عوامی جمہوریہ چین کے قیام کا جشن نہیں منا رہے بلکہ پاکستان اور چین کے درمیان ناقابلِ تسخیر دوستی کا بھی جشن منا رہے ہیں۔ شہاب علی شاہ نے کہا کہ ہماری یہ دوستی وقت کے ہر امتحان میں پوری اتری ہے ایک ایسی رفاقت جو باہمی احترام، اعتماد، اور ترقی کے مشترکہ خوابوں پر مبنی ہے۔ ہم فخر سے کہتے ہیں کہ یہ دوستی "شہد سے زیادہ میٹھی، سمندروں سے زیادہ گہری، اور ہمالیہ سے زیادہ بلند” ہے۔ گزشتہ دہائیوں میں چین کا سفرِ ترقی غیر معمولی رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کی دانا اور پرعزم قیادت میں، چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت بن چکا ہے کروڑوں افراد کو غربت سے نکالا گیاہے، چین نے سائنس و ٹیکنالوجی میں حیرت انگیز ترقی کی ہے اور عالمی امن و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ صدر شی کا وژن "انسانیت کے لئے مشترکہ مستقبل کی کمیونٹی کی تعمیر” پاکستان کے نظریے سے ہم آہنگ ہے کیونکہ ہم بھی ہم آہنگی، تعاون اور مشترکہ خوشحالی پر یقین رکھتے ہیں۔ چیف سیکرٹری خیبر پختون خوا نے کہا کہ سی تناظر میں چائنہ-پاکستان اقتصادی راہداری ہماری دیرینہ شراکت داری کی ایک روشن علامت ہے۔ سی پیک محض ایک معاشی منصوبہ نہیں بلکہ یہ رابطے مواقع اور امید کا بندھن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پشاور، اپنی جغرافیائی اہمیت اور افغانستان و وسط ایشیا سے قربت کی وجہ سے اس عظیم منصوبے کا ایک اہم مرکز ہے۔ یہ شہر تجارت، ثقافت، اور تبادلوں کا سنگم بن سکتا ہے، جو خیبر پختونخوا سمیت پورے خطے میں خوشحالی لائے گا۔شہاب علی شاہ نے کہا کہ حال ہی میں، ہمارے وزیراعظم نے چین کا ایک اہم دورہ کیا، جہاں دونوں ممالک نے تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، اور ثقافت سمیت تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ یہ دورہ ایک بار پھر اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ ہماری اسٹریٹجک شراکت داری کتنی گہری ہے اور دونوں ممالک کی قیادت اس تعلق کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لئے کتنی پرعزم ہے۔ تقریب سے خطاب میں چائنہ وندو کے ایڈمنسٹریٹر اور پاک چین دوستی کے علمبردار امجد عزیز ملک نے کہا کہ میں 2018 کے ایک تاریخی لمحے کو بھی یاد کرنا چاہوں گا، جب پاک-چین سفارتی تعلقات کی تاریخ میں پہلی بار، چینی سفارت خانے نے پشاور میں اپنا یومِ قومی منایا۔ یہ تقریب اس بات کا ثبوت تھی کہ چین اس خطے کے عوام سے کتنی محبت اور احترام رکھتا ہے۔ اور آج چائنہ ونڈو کو فخر ہے کہ وہ اس روایت کو جاری رکھتے ہوئے یہ شاندار جشن منعقد کر رہا ہے، تاکہ دونوں برادر ممالک کے درمیان دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط بنایا جا سکیانہوں نے کہا کہ اس خاص دن کے موقع پر ہم یہ عہد کرنا چاہئیے کہ ہم ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر ایک روشن مستقبل کے لئے مل کر کام کریں گے۔ پاکستان اور چین
مل کر چیلنجز پر قابو پا سکتے ہیں، نئے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، اور نہ صرف اپنے ممالک بلکہ پورے خطے اور دنیا کے امن و خوشحالی میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔ چائنا ونڈو کی جانب سے، میں حکومتِ چین اور عظیم عوامِ چین کو یومِ قومی کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اللہ کرے کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمیشہ پھولے پھلے، اور ہماری یہ شراکت آئندہ نسلوں کے لیے امید کا چراغ بنی رہے۔بعدازاں چین کے 76 ویں قومی دن کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔ سابق گورنر انجینئر شوکت اللہ، سابق سکواش چیمپئن جان شیر خان اور قمر زمان، صوبائی وزیر سید قاسم علی شاہ، اراکین صوبائی اسمبلی شازیہ طہماس، مہر سلطانہ اور ایمن جلیل، سی پی این ای کے صوبائی صدر طاہر فاروق، سرحد ایوان صنعت و تجارت کے صدر فضل مقیم، سیکرٹری داؤد خان اور دیگر شخصیات نے کیک کاٹا
اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً
اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً.
Related Posts
اہم روابط
