اسلام آباد: ججز تقرری کے لئے قائم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس شروع ہو گیا۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں، اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے 8 سیشن ججز کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے راجہ غضنفر علی، قیصر نذیر بٹ، اکمل خان، تنویر احمد شیخ کے نام زیرغور ہیں، جزیلہ اسلم، طارق محمود باجوہ، شاہدہ سعید، اکبر گل خان کے ناموں پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
