نئے چینی قمری سال کے موقع پر، بیجنگ کے وقت کے مطابق 16 فروری کی رات 8 بجے، چائنا میڈیا گروپ 2026 کا اسپرنگ فیسٹیول گالا پیش کرے گا۔ اس پروگرام کو سی جی ٹی این (چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک) انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی سمیت 85 زبانوں میں ٹی وی اور آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے، 200 سے زائد ممالک اور خطوں میں 3,300 سے زیادہ میڈیا آؤٹ لیٹس کے ساتھ مل کر، عالمی سطح پر ناظرین کے لیے براہ راست نشر اور رپورٹ کیا جائے گا۔
سال 2026 ،چینی قمری کیلنڈر میں گھوڑے سے منسوب سال ہے۔ رواں سال گالا کی تھیم "گیلپنگ سٹیڈ ،آن ورڈ ان اسٹاپیبل ” ہے، جس کا مقصد لوگوں کو ان کے خوابوں کی تعبیر کے لیے اپنے سفر پر مسلسل جدوجہد کی ترغیب دینا ہے۔
دسمبر 2024 میں، اسپرنگ فیسٹیول کو یونیسکو کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا، جو چینی ثقافت کی عالمی سطح پر مقبولیت ،قبولیت اور اسے سراہے جانے کی علامت بنا ۔ اس وقت دنیا میں ، تقریباً 20 ممالک اور علاقے اسپرنگ فیسٹیول کو ایک سرکاری تعطیل کے طور پر مناتے ہیں اور دنیا کی آبادی کا تقریباً پانچواں حصہ اسپرنگ فیسٹیول کو مختلف طریقوں سے مناتا ہے۔
