بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے بدھ کو منائے جانے والے یوم اساتذہ کے موقع پر ملک بھر کے اساتذہ اور ماہرین تعلیم کے نام مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
شی نے 8 دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کے ایک خط کے جواب میں انہیں تعلیم و تدریس کی مہارت کو مزید بہتر بنانے کی تلقین کی۔ انہوں نے زور دیا کہ اساتذہ ایسے نوجوانوں کی تربیت کریں جو مضبوط اخلاقی بنیاد رکھتے ہوں، اچھی علمی صلاحیت کے حامل ہوں، جسمانی طور پر صحت مند ہوں، جمالیاتی شعور رکھتے ہوں اور عملی کاموں کی مہارت رکھتے ہوں تاکہ وہ سوشلسٹ مقاصد میں شامل ہوسکیں اور ان کو آگے بڑھا سکیں
