چینی وزارتِ خارجہ کی معمول کی پریس بریفنگ میں ترجمان ماؤ نِنگ نے ایران کی صورتحال سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین اس پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ترجمان نے کہا کہ چین ہمیشہ اس بات کا حامی رہا ہے کہ مسائل کا حل سیاسی اور سفارتی ذرائع سے نکالا جائے، اور بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی کی مخالفت کرتا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور ایران کے عوام کے درمیان روایتی دوستی موجود ہے۔ چین ایرانی حکومت اور عوام کی جانب سے قومی استحکام اور اپنے جائز حقوق کے تحفظ کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔چین کو امید ہے کہ تمام فریق امن کی قدر کریں گے، ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں گے اور اختلافات کو مذاکرات اور مکالمے کے ذریعے حل کریں گے۔ماؤ نِنگ نے مزید کہا کہ چین اس ضمن میں ایک ذمہ دار بڑے ملک کے طور پر اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔
