چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق 11 فروری 2026 کو بیجنگ وقت کے مطابق صوبہ ہائی نان کی وین چھانگ اسپیس لانچ سائٹ پر لانگ مارچ-10 لانچ وہیکل سسٹم کا لو ایلٹی ٹیوڈ پرواز تجربہ اور "منگ چو ” نامی مینیڈ اسپیس کرافٹ سسٹم کا ایمرجنسی اسکیپ (ہنگامی بچاؤ) ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کیا گیا ۔
آزمائش کے دوران خلائی جہاز نے پرواز کے اُس مرحلے پر، جب ہوا کا دباؤ سب سے زیادہ ہوتا ہے، کامیابی سے راکٹ سے الگ ہو کر محفوظ طریقے سے بچاؤ کا عمل مکمل کیا۔ بعد ازاں خلائی جہاز کا کیپسول سمندر میں بحفاظت اترا۔
اسی روز دوپہر 12 بج کر 20 منٹ پر ریسکیو ٹیموں نے سمندر میں اترنے والے کیپسول کو کامیابی سے تلاش کر لیا ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ چین نے سمندر میں کسی انسانی خلائی جہاز کی تلاش اور بازیابی کی مشق کی ہے۔ یہ تجربہ مستقبل کے انسان بردار چاند کی تحقیق کے مشنز کے لیے انتہائی قیمتی مواد فراہم کرتا ہے۔
