امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی ملاقات میں ایران پر فوری حملے پر اتفاق نہ ہوسکا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر بات ہوئی ہے۔ دیکھا جائے گا کہ معاہدہ طے پاسکتا ہے یا نہیں،امید ہے ایران اس بار ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرے گا۔
دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ منصفانہ اور متوازن معاہدہ ہو تو جوہری پروگرام پر ڈیل ممکن ہے لیکن اپنی خودمختاری کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، اپنے حقوق اور وقار پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
قبل ازیں اسرائیل بورڈ آف پیس کا حصہ بن گیا، اسرائیلی وزیراعظم نےامریکی وزیرخارجہ سے ملاقات میں معاہدے پر دستخط کیے۔
