کرم کے معاملے پر کوہاٹ گرینڈ جرگے میں فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کر دیے۔
کوہاٹ میں ضلع کرم کی صورتحال پر جاری گرینڈ جرگہ ختم ہوگیا ہے اور فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔
جرگہ رکن ملک ثواب خان نے تصدیق کی ہےکہ امن معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں، فریقین کی جانب سے45 ،45 افراد نے دستخط کیے ہیں، فریقین 14نکات پر مشتمل معاہدے پر متفق ہوگئے ہیں، معاہدے کے تحت فریقین کےدرمیان سیز فائر کا فیصلہ ہوا ہے، فریقین مورچے ختم اور اسلحہ جمع کرائیں گے۔
جرگہ رکن کا کہنا ہےکہ راستے کھولنے اور قیام امن کے لیے منصوبہ بندی کی جارہی ہے، معاہدےکی خلاف ورزی کرنے والوں کو حکومت کے حوالےکیا جائےگا، امن و امان کو یقینی بنانےکے لیے قانون نافذ کرنے والوں کے ساتھ مل کر کام کیا جائےگا۔
معاہدے کے تحت نقصانات کا ازالہ کیا جائےگا اوربڑا اسلحہ حکومتی تحویل میں دیا جائےگا۔
