ہانگ کانگ کے رہائشی کمپلیکس میں خوفناک آتشزدگی سے اموات کی تعداد 94 ہوگئی۔
ہانگ کانگ کےشمالی علاقےمیں واقع کثیرالمنزلہ رہائشی کمپلیکس میں گزشتہ رات لگنے والی آگ نے تباہی مچا دی،خوفناک آتشزدگی نےکئی بلاکس کو اپنی لپیٹ میں لےلیا،اب تک اموات کی تعداد 94 ہوگئی،جبکہ 250 سے زائد لاپتا ہیں،سرچ آپریشن جاری ہے۔
خوفناک آتشزدگی سے متاثرہ افراد کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کردیا ہے،جبکہ حکومت نے متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے۔
ہانگ کانگ فائرسروس حکام کا کہنا ہےکہ رہائشی کمپلیکس کے کچھ بلاکس پر قابو پا لیا گیا ہے،جبکہ دیگر پر قابو پانے کے لیےکوشش جاری ہے۔
