بھارتی اولمپیئن جیولن تھروور نیرج چوپڑا نے اتوار کو اچانک اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔
2 بار کے اولمپک میڈلسٹ جیولن تھروور نیرج چوپڑا نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی خوشخبری شیئر کی۔
ایتھلیٹ نے لکھا کہ ‘میں اور ہیمانی زندگی کے نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں’۔ ساتھ ہی انہوں نے شادی کی کئی دلکش تصاویر بھی شیئر کیں جس کے بعد وہ وائرل ہوگئیں اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
نیرج کی دلہنیا کی بات کی جائے تو ان کا نام ہیمانی مور ہے جو کہ ایک سابق ٹینس پلیئر ہیں۔
ہیمانی کا تعلق ہریانہ سے ہے جو اب اسپورٹس مینیجر کے طور پر ذمہ داریاں نبھارہی ہیں، انہوں نے دہلی کی جامعہ سے پولیٹیکل سائنس اور فزیکل سائنس میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے امریکا سے بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہوئی ہے جب کہ ہمانی کے بھائی بھی ایک ٹینس پلیئر ہیں۔
نیرج چوپڑا کے انکل نے بتایا کہ دونوں کی شادی بھارت میں دو دن قبل ہوئی ہے۔
