لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کے میو ہسپتال کی چیسٹ وارڈ میں انجکشن کے مبینہ ری ایکشن سے دو مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔
مبینہ انجکشن لگنے سے مزید14مریض متاثر ہوئے جبکہ 3 وینٹی لیٹر پر ہیں، ہسپتال میں انجکشن کا استعمال روک دیا گیا جبکہ معاملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر اسرار الحق کمیٹی کے سربراہ ہوں گے،کمیٹی میں چیف فارماسسٹ، ڈپٹی نرسنگ، اے ایم ایس ہسپتال کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ہسپتال میں انجکشن کا استعمال فوری روک دیا گیا ہے، خصوصی کمیٹی معاملے کی تحقیقات کرے گی، ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
