بھارتی جارحیت کے دوران اندرون و بیرون ملک سے شوشل میڈیا پر ملک اور اس کے اداروں کے خلاف ہزرہ سرائی اور نفرت انگیز مہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے بھارتی جارحیت کے دوران اندرون و بیرون ملک سے شوشل میڈیا پر وطن و اداروں کے خلاف ہزراہ سرائی کرنے والے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے صحافی و یوٹیوبر احمد نورانی سمیت 3 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔
نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کیا اور انکوائریز کے بعد عادل فاروق راجا، محمد عمر اور احمد نورانی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔
ملزمان پر بھارتی جارحیت کے دوران سوشل میڈیا پر پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ کرنے اور جھوٹا اور اشتعال انگیز مواد شیئر کرنے کا الزام ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ تینوں کے خلاف مقدمات سرکار کی مدعیت میں درج کیے گیے اور مقدمات کے اندراج کےبعد وسیع پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔
