اسلام آباد:ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت اقوام متحدہ کےچارٹراورعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں ہفتہ وارمیڈیا بریفنگ کے دوران شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ایران پراسرائیلی بلاجوازاورغیرقانونی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
انہوں ںے کہا کہ اسرائیلی جارحیت اقوام متحدہ کےچارٹراورعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،ایران کواقوام متحدہ کےآرٹیکل51کےدفاع کا مکمل حق حاصل ہے، ایران پاکستانیوں کے انخلا کیلئے بھرپور تعاون کررہا ہے، تقریباً 3 ہزار پاکستانی ایران سے نکال لیے گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر نشانے بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں اسرائیلی جارحیت ایرانی خودمختاری اور سالمیت پر براہِ راست حملہ ہے، جسے 21 مسلم ممالک نے بھی ایک مشترکہ اعلامیے میں مسترد کر دیا ہے اوراسرائیلی اقدامات کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے خلاف قرار دیا گیا ہے۔
شفقت علی خان نے کہا کہ ایران کو بین الاقوامی قانون کے تحت اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے، ایران پاکستان کا قریبی دوست، ہمسایہ اور شراکت دار ہے، اور پاکستان ایران کے ساتھ ہر سطح پر رابطے میں ہے
علاقائی تناظر میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان جوہری عدم پھیلاؤ پر مذاکرات ہوئے ہیں۔ جبکہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ عید کے موقع پر سرینگر جامع مسجد اور عیدگاہ میں نماز کی اجازت نہ دینا قابل مذمت ہے، اور مقبوضہ وادی کی سیاسی قیادت کو پابند سلاسل رکھا گیا۔
ایران کا ’اسرائیل کے دل پر‘ اب تک کا سب سے بڑا حملہ
ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار ملک ہے، اور کینیڈین انٹیلی جنس ایجنسی کے حالیہ بیانات غیر حیران کن اور غیر ذمہ دارانہ ہیں۔ امریکا کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ اور گہرے تعلقات ہیں، اور پاک بھارت جنگ بندی پر امریکی بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
ترجمان نے ایران میں رجیم چینج سے متعلق قیاس آرائیوں کو محض افواہیں قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا، اور کہا کہ ایران عالمی جوہری ادارےکے ساتھ مسلسل رابطے میں رہا ہے۔
