سعودی عرب کے شہر ربیغ میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی، متعدد عمارتوں کی چھتیں گر گئیں ملبے تلے آکر کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔
سعودی عرب کے ساحلی شہر ربیغ میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی تیز ہوائوں کے ساتھ برسنے والی بارش سے شہری اور صحرائی علاقے زیر آب آگئے
شدید بارش برسانے والا سسٹم دیگر شہروں کی جانب بڑھنے لگا,خراب موسم کے باعث جدہ اور ربیغ میں آج تعلیمی ادارے بند رہیں گے
شاپنگ سینٹرز اورگھروں کی چھتوں کو نقصان پہنچا جن کے ملبے تلے آکرکئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں، محکمہ شہری دفاع نے ملکی اور غیر ملکیوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے
