کمپنی کے مطابق یہ کام مشکل زمینی حالات میں انجام دیا جا رہا ہے، جہاں کام کی مسلسل رفتار کو یقینی بنانے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات اور جدید انجینئرنگ تکنیکیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں۔
زیرِ تعمیر 4,320 میگاواٹ کا داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ سالانہ توانائی کی پیداوار کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا ہائیڈرو پاور منصوبہ ہے۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد، اس کے پہلے مرحلے (اسٹیج-I) سے سالانہ تقریباً 12 ارب یونٹ بجلی حاصل ہونے کی توقع ہے، جبکہ دوسرے مرحلے (اسٹیج-II) سے مزید 9 ارب یونٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوں گے۔ یوں مجموعی طور پر سالانہ 21 ارب یونٹ مقامی، سبز، صاف اور کم لاگت بجلی پیدا کی جائے گی
