چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے10 فروری کو 2025 کے دوران ملک میں لاجسٹکس کی مجموعی صورتحال سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے۔ اعداد و شمار کے مطابق، 2025 میں چین میں لاجسٹکس کی طلب میں اضافے کے ساتھ ساتھ صنعتی ڈھانچے میں بہتری آئی۔ لاجسٹکس کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اسی دوران، سماجی لاجسٹکس کے مجموعی اخراجات کا جی ڈی پی میں تناسب تاریخ کی کم ترین سطح پر آ گیا، جس سے معیشت کی ترقی کے لیے لاجسٹکس کے معاون کردار میں مزید بہتری آئی۔
2025 میں چین بھر میں سوشل لاجسٹکس کا مجموعی حجم 368.2 ٹریلین یوآن تک جا پہنچا ، جس میں سال بہ سال 5.1 فیصد اضافہ ہوا۔ طویل المدتی رجحان کے تناظر میں "چودہویں پانچ سالہ منصوبے ” کے دوران سماجی لاجسٹکس کے مجموعی حجم میں اوسط سالانہ اضافہ 5.7 فیصد رہا، جو اسی مدت میں جی ڈی پی کی شرحِ نمو سے زیادہ ہے۔
