چین کے قومی شماریات بیورو کے مطابق جنوری 2026 میں ملک بھر میں کنزیومر پرائس انڈیکس میں سال بہ سال 0.2 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ان میں شہری علاقوں میں 0.2 فیصد اور دیہی علاقوں میں 0.1 فیصد کا اضافہ ہوا۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 0.7 فیصد کی کمی کے ساتھ، غیر غذائی اشیاء کی قیمتوں میں 0.4 فیصد کا اضافہ ہوا۔ صارفی اشیاء کی قیمتوں میں 0.3 فیصد اور خدمات کی قیمتوں میں 0.1 فیصد کا اضافہ ہوا۔
جنوری میں صارفین کی قیمتوں کا اشاریہ ماہانہ بنیاد پر 0.2 فیصد بڑھا۔
جنوری میں ملک بھر میں صنعتی پروڈیوسرز کی ایکس فیکٹری قیمتوں میں سال بہ سال 1.4فیصد کمی واقع ہوئی جو گزشتہ ماہ کی کمی کے مقابلے میں0.5 فیصدپوائنٹس کم ہے ۔
