یکم اپریل کو منعقدہ ریاستی کونسل کے دفتر برائے امور تائیوان کی رسمی پریس کانفرنس میں ترجمان چانگ ہان نے آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے درمیان اعلی معیاری ہم آہنگ ترقی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ایک طویل عرصے سے، چینی مرکزی حکومت نے ایک ہی خاندان کے تصور کے تحت دونوں کناروں کےفعال باہمی اقتصادی و ثقافتی تبادلے اور تعاون کو فروغ دیا ہے ، دونوں کناروں کے مختلف شعبوں میں ہم آہنگ ترقی کو گہرا کیا ہے ، تائیوان کے ہم وطنوں کے لیے مین لینڈ باشندوں جیسے مساوی سلوک کی پالیسی کو نافذ کر کے نئے نتائج حاصل کئے ہیں،جس سے تائیوان کے ہم وطنوں کی بہتری کے لیے نیک نیتی اور دونوں کناروں کے تعلقات کی پرامن اور ہم آہنگ ترقی کی صداقت مکمل طور پر ظاہر ہوئی ہے ، اور تائیوان کے ہم وطنوں کی اعلی حمایت اور پزیرائی بھی حاصل ہوئی ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کی انتظامیہ "تائیوان کی علیحدگی ” کی سازش کی وجہ سے ، دونوں کناروں کے ہم وطنوں کے قریب آنے اور رشتوں کے مضبوط ہونے سے خوفزدہ ہے اور جان بوجھ کر مخالفت اور محاذ آرائی کو بھڑکاتی ہے، تعلقات کی ترقی اور دونوں کناروں کے ہم وطنوں کے فائدے کے لیے کیے گئے ہر مفید کام کو بدنام کرتی اور بگاڑتی ہے اور ہر طرح کی رکاوٹ ڈالتی ہے لیکن اس کی یہ سازش یقیناً ناکام ہو گی۔
