نیویارک ٹائمز دعوی کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ترکیہ کو جدید ایف-35 لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں دوبارہ شامل کرنے پر آمادگی ظاہر کر سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے اندر ترکیہ کی پروگرام میں واپسی کے معاملے پر مکمل اتفاق رائے موجود نہیں، جبکہ کانگریس اور قانونی پابندیوں کے باعث مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔
یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہےجب صدر ٹرمپ ترکیہ میں نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ اور ترک صدر رجب طیب اردوان کی ملاقات بھی نیٹو سمٹ کے موقع پر متوقع ہے۔
