لاہور میں ٹک ٹاکر رجب بٹ کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمہ ٹک ٹاکرعائشہ شرافت عرف عائشہ جٹ کی مدعیت میں درج کیاگیا ہے،جس میں رجب بٹ اور میر شفیع کو نامزد جبکہ دو نامعلوم لڑکیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کےمطابق مقدمےمیں تشدد،فائرنگ اور سنگین دھمکیوں سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں،واقعہ 25 جولائی کی صبح تقریباً 4 بجےداستان کیفے میں پیش آیا،جہاں وہ پلوشہ، زویا اورعلی کے ہمراہ کھانا کھانے پہنچی تھیں۔
ایف آئی آر کےمطابق کھانےکا آرڈردیتے ہوئےدو لڑکوں اوردو لڑکیوں نے انہیں گھیر لیا اور مبینہ طور پر تشدد کیا،جبکہ لڑکوں کی جانب سےفائرنگ بھی کی گئی،مدعیہ نےالزام عائدکیا کہ تشدد اورفائرنگ رجب بٹ نے کروائی،داستان کیفے کا مینیجر خرم ملزمان کی شناخت جانتا ہے۔
مدعیہ نےپولیس سےملزمان کے خلاف قانونی کارروائی اور تحفظ فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔
