امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرسیپٹرز کی قلت سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کے پاس بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود موجود ہے۔ ضرورت کے مطابق بڑی مقدار میں اسلحہ تیار کیا جا رہا ہے۔ دفاعی کمپنیاں تاریخی تعداد میں نئے پلانٹس اور فیکٹریاں لگا رہی ہیں۔
خبر لیک کرنے والوں کو دھمکی دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ غداری پر مبنی بیانات کو لیک کرنے والے افراد کی تلاش جاری ہے۔ ان کیلئے طویل مدت کی قید کی سزاؤں کا مطالبہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ اس بار دھمکی صرف دباؤ بڑھانے کیلئے نہیں دی۔ ہم ایران کیخلاف کارروائی کیلئے مکمل طور پر تیار تھے، ضرورت پڑی تو ہمیں ایکشن لینا ہوگا۔ کہا ممکن ہے اس بار مختلف ہو، اور ممکن ہے نہ ہو لیکن ہم واقعی تیار تھے اور اب بھی تیار ہیں۔
