مشرقی چین میں ٹائفون ڈولفن کے باعث شدید طوفانی ہواؤں اور موسلا دھار بارش نے نظامِ زندگی متاثر کردیا۔
چین میں ٹائفون ڈولفن کے باعث طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،تیز ہواؤں سےدرخت جھک گئے جبکہ شدید بارش کے باعث حدِ نگاہ بھی متاثر ہوئی،شدید موسم کے باوجود یوہوان پاور پلانٹ کے تمام بجلی پیدا کرنے والےیونٹس مستحکم ہیں،بجلی کی محفوظ اورمستحکم فراہمی یقینی بنانے کے لیے عملہ 24 گھنٹے نگرانی کر رہا ہے۔
چینی محکمہ موسمیات کے مطابق ٹائفون ڈولفن 2026 کا 13واں سمندری طوفان ہے۔
