کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ریاض اور دمام میں شاہ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میزائل حملوں کے بعد پاکستان سے سعودی عرب کےلیے درجنوں پروازیں منسوخ ہوگئی۔
ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں مزید 24 گھنٹے کی توسیع کردی گئی۔ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ریاض آج رات 12 بجے تک بندرہے گا۔
ریاض ایئرپورٹ کی بندش سے جدہ، مدینہ دمام ایئرپورٹس کا فلائٹ آپریشن بھی شدید متاثر ہوگئیں۔ غیریقینی صورتحال کے باعث پاکستان کے مختلف ایئرپورٹ سے ریاض کی آج 34 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سعودیہ کا فلائٹ آپریشن تاحال غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے، بحران کے باعث سینکڑوں پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔ کراچی ریاض 6 اسلام اباد 14 لاہور کی 12 پشاور سے 2 پروازیں منسوخ ہیں۔
واضح رہے کہ یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے میں ایک پاکستانی شہری شہید جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔
سعودی سول ڈیفنس کے مطابق حملے کے بعد ایئرپورٹ کے ٹرمینل فورمیں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا۔
دو روز قبل بھی کنگ خالد ایئرپورٹ پرحملے میں 13 افراد جاں بحق اور تین سو نو زخمی ہوئے تھے،جاں بحق افراد میں بنگلادیش کے ایک مفتی سمیت مصر،اردن، فلسطین، شام، سوڈان، امریکا اور بھارت کے شہری شامل تھے۔
