15 اکتوبر کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ازبکستان کے وزیر اعظم عبداللہ اریپوف کی دعوت پر چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ 17 سے 18 اکتوبر تک ازبکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ اس کے ساتھ تاجکستان کے وزیر اعظم قاہر رسول زادہ کی دعوت پر چینی وزیراعظم 18 سے 20 اکتوبر تک تاجکستان کا سرکاری دورہ کریں گے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کی کونسل کے پچیسویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ روسی وزیر اعظم میخائل مشوستین کی دعوت پر لی چھیانگ 20 سے 22 اکتوبر تک روس میں چین اور روس کے وزرائے اعظم کے درمیان اکتیسویں باقاعدہ ملاقات میں شرکت کریں گے۔
اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً
اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً.
Related Posts
اہم روابط
