الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 2015 کے قانون کے تحت کرانے کا حکم دے دیا۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے کیس کی سماعت کی۔
سماعت کےدوران وفاقی سیکریٹری داخلہ اورالیکشن کمیشن حکام کمیشن کےسامنے پیش ہوئے،الیکشن کمیشن کےاسپیشل سیکریٹری ظفر اقبال ملک نےبریفنگ دیتےہوئےبتایا کہ اسلام آباد میں چھ بارحلقہ بندیاں اورچار بار انتخابات کے شیڈول جاری کیےجاچکے ہیں۔
اسپیشل سیکریٹری کے مطابق بلدیاتی انتخابات کا آخری شیڈول 9 اکتوبر 2025 کو جاری کیا گیا تھا اور پولنگ فروری 2026 میں ہونا تھی، تاہم حکومت نے اس دوران آرڈیننس جاری کردیا۔
انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے ڈیٹا اور نقشے حاصل کرکے حلقہ بندیوں کا عمل شروع کیا تھا، لیکن اسی دوران 6 ستمبر کو آرڈیننس کی مدت ختم ہوگئی۔
