اسلام آباد : وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرحسن الامین کی قیادت میں یونیورسٹی آف سوات نے ایک انقلابی اقدام اٹھالیاہے یونیورسٹی کے جملہ دفاتراورشعبہ جات کوسولرائزیشن پرمنتقل کرنے کیلئے اسلام آباد کی ایک نجی کمپنی کے ساتھ پبلک پرائیویٹ کے تحت معاہدے پرباقاعدہ دستخط کردیئے گئے ہیں ۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں وائس چانسلرکے ساتھ ساتھ ڈائریکٹرپی اینڈ ڈی آصف سعود، پروفیسرڈاکٹرانورحسین، پرووسٹ ڈاکٹرمحمدعماد، طاہرعالم، انجیئنرعمران اوردیگرحکام بھی موجودتھے۔ یونیورسٹی کی جانب سے رجسٹرارڈاکٹرارشدعلی نے معاہدے پردستخط کئے۔
اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرحسن الامین نے کہاکہ کہ یونیورسٹی آف سوات کویہ اعزازحاصل ہواہے کہ اس نے سولرائزیشن کے اس ماحول دوست منصوبے کی جانب سب سے پہلے پیش رفت کی ہے۔ ان کاکہناتھا کہ پانچ سوکلوواٹ کے اس منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف بجلی کی مدمیں اخراجات میں خاطرخواہ کمی آئے گی بلکہ اس سے یونیورسٹی کے وسائل کوبھی بہتراندازمیں بروئے کارلانے میں مددملے گی۔ انہوں نے اس مںصوبے کوصوبہ کی دوسری یونیورسٹیوں کیلئے ایک رول ماڈل قراردیااورکہاکہ اس اہم منصوبے کومیرٹ کے تمام ترتقاضوں کوپوراکرتے ہوئے متعلقہ نجی کمپنی کے حوالے کیاگیا ہے۔ وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرحسن الامین کا مزیداکہناتھاکہ متعلقہ کمپنی دس سال تک اصل لاگت پربجلی کی فراہمی کی پابند ہوگی ۔
Zim
