انگلینڈ کے لیجنڈری فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کے پروفیشنل کرکٹ کیریئر کے اختتام کا امکان بڑھ گیا ہے۔ کاؤنٹی کلب لنکاشائر نے انہیں آئندہ سیزن کے لیے نیا معاہدہ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
44 سالہ جیمز اینڈرسن کو رواں ہفتےکلب حکام نےفیصلے سےآگاہ کیا،وہ 2024 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کےبعداپنےآبائی کلب لنکاشائرکی نمائندگی کر رہےتھے،جبکہ 2026 کےسیزن میں ٹیم کی کپتانی بھی کی۔
اینڈرسن نےرواں سیزن میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے 17.68 کی اوسط سے 50 وکٹیں حاصل کیں، تاہم ان کی عمدہ کارکردگی بھی ٹیم کو کاؤنٹی چیمپئن شپ میں بہتر نتائج نہ دلا سکی۔
اطلاعات کےمطابق جیمز اینڈرسن 2027 تک کرکٹ کھیلنے کے خواہش مند تھے،لیکن لنکاشائر کی جانب سے نیا معاہدہ نہ ملنےکےبعدانکےمستقبل کےبارےمیں سوالات اٹھنے لگے ہیں،اب دیکھنا یہ ہےکہ وہ کسی دوسرے کاؤنٹی کلب میں شامل ہوتے ہیں یا پروفیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیتے ہیں۔
جیمز اینڈرسن 188ٹیسٹ میچوں میں 704 وکٹیں حاصل کیں اورنہ صرف انگلینڈ بلکہ دنیا کے کامیاب ترین فاسٹ بولر بنے۔
